بلوچستان میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں داخل

کوئٹہ: بلوچستان کے وزراء نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پہلی بار 162 ارب روپے کی ترقیاتی اسکیمیں وفاقی حکومت سے منظور کروائیں ہیں اور صوبے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ بات پارلیمانی سیکرٹری وزارتِ اطلاعات و نشریات بشریٰ رند، وزیر خزانہ ظہور بلیدی، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، عبدالخالق ہزارہ، میر سلیم کھوسہ، مبین احمد خلجی اور ماجبین شیرین نے کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

وزراء کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں سریاب روڈ، ہنہ ، نواں کلی، مغربی بائی پاس، ڈیرہ مراد جمالی، مغربی بائی پاس روڈ، بیلہ جاوا روڈ، نوکنڈی ماشکیل، چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ سمیت دیگر شاہراہوں اور ڈیمز کی تعمیر کو ممکن بنایا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ 39 کالجز کی اپ گریڈیشن ، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت 57 قانون سازیاں کی گئیں۔ پہلی بار حکومت نے موجودہ صوباءی ترقیاتی بجٹ (پی ایس ڈی پی) کے لیے مختص کُل رقم میں سے 73 ارب روپے ریلیز کئے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top