اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسد عمر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جلد گلگت بلتستان کے لیے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرے گی۔
وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِ خیال کررہے تھے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے ساتھ وفاق اور گلگت بلتستان کی مشترکہ ٹیم بنا دی گئی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ ٹیم چند ہفتوں میں گلگت بلتستان کے لیے تاریخی ترقیاتی پیکج مرتب کرے گی۔
اُن کے مطابق حکومت کی یہ ترجیح ہے کہ کمزور اور پسماندہ علاقوں کو بحال کیا جائے اور سب کے برابر کھڑا کیا جائے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔