سی پیک کے 18.8 ارب ڈالر لاگت پر مشتمل 28 پراجیکٹس کی تفصیلات پیش: وفاقی وزارتِ منصوبہ بندی

وفاقی وزارت برائے منصوبہ بندی و ڈویلپمنٹ نے سی پیک کے 18.3 ارب ڈالر لاگت پر مشتمل 28 ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پیش کر دیں جو مکمل ہو چکے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی زیرِ صدارت ہونے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزارتِ منصوبہ بندی و ڈویلپمنٹ نے پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہونے والے 28 پراجیکٹس کی تفصیلات پیش کیں۔

وزارتِ منصوبہ بندی کے مطابق توانائی کے شعبے میں 12 جبکہ انفراسٹرکچر کے شعبے میں 10 منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح پنجاب میں تقریباً 6 ارب ڈالر کے 6 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور سندھ میں 6.43 ارب ڈالر کے سات منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا میں دو اور بلوچستان میں چھ منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح گلگت بلتستان میں ایک منصوبہ اور آزاد جموں و کشمیر میں پانچ منصوبے مکمل ہو چکے پیں۔ وزارتِ منصوبہ بندی کے مطابق اسلام آباد میں بھی پانچ منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top