اسلام آباد: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے ہوم فنانسنگ فریم ورک بیان کرتے ہوے کہا کہ ایسا پہلی بار ہورہاہے کے عام آدمی 10 ہزار روپے کی ماہانہ قسط پر قرض حاصل کر کے اپنا ذاتی گھر خرید سکتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس قرض پر مارک اپ بھی بہت کم ہے اور حکومت نے اس ضمن میں 33 ارب روپے رکھے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ متوسط طبقے کو ماہانہ 25 ہزار قسط پر چھوٹا مکان یا فلیٹ حاصل ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ عام آدمی کی مشکلات کا ادراک بھی کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بینکوں کی مشکلات کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا کہ قرض حاصل کرنے کے لیے شرط یہ ہے کہ کوئی شخص پہلی بار گھر خرید رہا ہو۔
اس شخص کو رعایتی ہاؤسنگ فنانس نہیں ملے گا جو شخص پہلے سے گھر کا مالک ہو۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
یہ بہت اچھی اسکیم شروع کی ہے گورنمنٹ نے۔ اس کی مزید تفصیلات اور ماہانہ قسط کتنی ہو گی
Please give me more details about it
This article is very helpful for us to find in low budget house around nearby. Thank you so much for posting for this information
Pleas give me detail