ایران: تہران میں غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ عمارت کو گرائے جانے کے دوران ساتھ قائم دیگر عمارتیں بھی زمیں بوس ہو گئیں، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ عمارت غلط طریقے سے گرائی گئی۔ اور اس کے ساتھ موجود دیگر عمارتیں بھی گر گئیں۔ عمارتیں گرنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔جبکہ اس دوران 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
علاوہ ازیں برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ گرائی جانے والی عمارت نے دیگرعمارتوں کو بھی اپنے ساتھ گرادیا جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
پولیس کے مطابق بلڈنگ کو گراتے وقت تعمیراتی حفاظتی اقدامات کا خیال نہیں رکھاگیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…