مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
پشاور: پشاور کی ضلعی حکومت نے شہری قواعد وضوابط کے مطابق ضلع میں تعمیراتی کام یقینی بنانے اور منظور شدہ نقشوں کے برعکس تعمیرات کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مئیر پشاور حاجی زبیر علی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعمیراتی شعبے کے افسران کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر چیک کی جائے گی۔
اجلاس میں مئیر پشاور نے 38 نقشے منظور کر لیے جبکہ 5 نقشے قواعد وضوابط پورے نہ ہونے پر مستر د کر دئیے گئے۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ایسٹ زون کے 37 نقشے جبکہ ڈائریکٹر ویسٹ زون کا ایک کمرشل نقشہ منظور کر لیا گیا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر ایسٹ زون کے37 نقشے مئیر پشاور کے سامنے پیش کئے گئے جس میں 26 رہائشی اور 11 کمرشل نقشے قواعد وضوابط پورے ہونے پر منظو ر کرلیے گئے۔
جبکہ ڈائریکٹر ویسٹ زون کے 6 کمرشل نقشے لائے گئے جس میں پانچ کمرشل نقشے قواعد وضوابط پورے نہ ہونے پر منسوخ کردئیے گئے اور ایک کمرشل نقشہ قواعد وضوابط پورے ہونے پر منظور کرلیا گیا۔
اس موقع پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا کہ شہری قواعد وضوابط کے مطابق تعمیراتی کام کریں اور سائیڈ، بیک اور کار پارکنگ کی جگہ نقشے کے مطابق چھوڑیں۔
مئیر پشاور نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تعمیراتی کام چیک کیا کریں اور نقشوں کے برعکس کام کو فوری روکیں۔
انہوں نے سٹاف کو پلازوں کے تہہ خانوں کو بھی چیک کرنے اور قواعد وضوابط کے خلاف تعمیراتی کام کو فوری روکنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…