ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے 14 غیر قانونی رہائشی منصوبوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر و رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز عرفان نواز میمن نے اسلام آباد کی حدود سے باہر زیرِ تعمیر 14 رہائشی منصوبوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق جن ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے انہیں یہ ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ جس صوبے کی حدود میں ان کے یہ پراجیکٹ زیرِ تعمیر ہیں وہیں ان منصوبوں کی رجسٹریشن یقینی بنائی جائے اور انہی اضلاع کے قوانین پر عملدرآمد کیا جائے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ان ہاؤسنگ سوسائٹیز کے پراجیکٹ اسلام آباد کی حدود میں نہ ہونے کی وجہ سے انہیں وفاقی دارالحکومت کا نام استعمال کرنے سے بھی روک دیا ہے ۔

رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی طرف سے جن سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے ان میں پی اے ای سی ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، دی ویٹرنز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، وزارت کامرس ایمپلائزکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، او جی ڈی سی ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، انجینئرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، نیشنل پولیس فائونڈیشن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، او جی ڈی سی آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، فارن آفس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، دی ورک نو ورلڈ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، پاکستانی پروفیشنلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، دی پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور فیڈرل شریعت کورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام شامل ہیں ۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top