اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے چار ہاؤسنگ پراجیکٹس کی منظوری دی ہے۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو ان منصوبوں پر جلد عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ نے سی ڈی اے کو منصوبوں کی تیز رفتاری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آن لائن سسٹم کے ذریعے بین الاقوامی معیار اور شفافیت کو برقرار رکھا جائے۔ ان منصوبوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے تقریباً 2 بلین ڈالر حاصل ہوں گے۔
ان منصوبوں میں نیلور ریزیڈینشیا، نیلور ہائٹس (3,876 اپارٹمنٹس)، گندھارا انکلیو اور کُری اوورسیز انکلیو شامل ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے تقریباً 2 بلین ڈالر حاصل ہوں گے۔ منصوبے میں شامل نیلور ریذییڈنسیا کے اپارٹمنٹس تکمیل کے قریب ہیں۔
سی ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، ایس اے پی ایم برائے ریونیو طارق پاشا، سیکرٹری خزانہ، ممبر (پلاننگ اینڈ ڈیزائن) سی ڈی اے، ممبر (اسٹیٹ) سی ڈی اے، ڈی جی (لینڈ) سی ڈی اے اور فنانس ڈویژن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے متعدد قلیل مدتی اور درمیانی مدت کے ہاؤسنگ منصوبے شروع کیے ہیں۔ مزید براں، ان میں سے ایک ہاؤسنگ پراجیکٹ تکمیل کے مراحل میں ہے اور جلد ہی اس کی رجسٹریشن شروع کی جا رہی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…