Categories: Real Estate

گھروں کا اندرونی منظرنامہ اور پردوں کی سجاوٹ

پردوں سے گھروں کی سجاوٹ کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی کہ امراء اور رئیس خاندانوں کے طرز زندگی کی۔۔۔۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ گھروں کا اندرونی منظر نامہ جہاں دیگر اشیاء کی تزئین و آرائش کی وجہ سے ایک دلکش منظر پیش کرتا ہے وہیں خوش نما رنگوں سے مزین پردے بھی گھر کی اندرونی دلکشی میں کلیدی کردار کے حامل ثابت ہوتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اب چاہے آپ کے گھر کے بیڈ رومز ہوں، باورچی خانہ، غسل خانہ یا دیوان خانہ سب جگہوں پر پردوں؛ سبھی جگہوں پر پردوں کا استعمال مختلف انداز سے کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ گھر کی تزئین و آرائش میں پردے اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ہر کسی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ بہترین کپڑے اور نقش ونگار کے حامل پردوں کا استعمال کرے۔

پردے گھر کی سجاوٹ میں اضافے کے علاوہ روشنی اور موسمی شدت کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں دھوپ کی تپش اور سردیوں کے موسم میں سردی کی شدت میں کمی لانے میں پردوں کا استعمال خصوصی اہمیت کے حامل ہے۔ علاوہ ازیں پردے گھر کی رازداری کو برقرار رکھنے کے لیے بصری رکاوٹ کے طور بھی اہم ذریع ثابت ہوتے ہیں۔

پردوں کا انتخاب گھر کے اندرونی ہر حصے کی مناسبت سے کیا جاتا ہے جبکہ ان پردوں کے رنگوں کا انتخاب بھی اندرونی منظر نامہ کو سامنے رکھ کر ہی کیا جاتا ہے۔ یوں کہہ لیجئیے کہ گھروں کی اندرونی دلکشی یقینی بنانے کے لیے پردوں کا استعمال آپ کی ضرورت پر منحصر ہے۔ جیسا کہ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کمروں میں موجود کھڑکیوں کے لیے کس قسم کے پردوں اور کون سے رنگوں کا انتخاب کرنا چاہئیے۔

گھر کی خوبصورتی کے علاوہ پردوں کے استعمال کے اور بھی فائدے ہیں جیسا کہ پردے گھر کے اندر موجود فرنیچر، قالین اور تزئین و آرائش کی اشیاء کو دھول مٹی سے خراب ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں دوسری جانب یہ پردے تازہ ہوا اور دھوپ کی مناسب مقدار کو کمرے میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہوئے کمروں کو جراثیم سے محفوظ رکھنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

آج کی اس تحریر میں ہم اپنے قارئین کو پردوں کی مختلف اقسام اور رنگوں کے انتخاب سے متعلق مفید معلومات فراہم کریں گے تاکہ آپ کو اپنے گھروں کی اندرونی سجاوٹ کے لیے پردوں کے انتخاب میں آسانی کا سامنا رہے۔

کھڑکیوں کیلئے پردوں کا انتخاب

گھر کے کمروں کی حفاظت اور سجاوٹ کو پورا کرنے کے لیے پردوں کو کھڑکیوں کے مطابق ہونا بہت ضروری ہے۔ پردوں کے لیے کھڑکیوں کے ڈیزائن کو ذہن میں رکھنا لازم و ملزوم ہے۔ علاوہ ازیں کھڑکیوں کے طول و عرض کے مقابلے میں لمبائی اور کپڑے کے حجم کے درمیان تناسب کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔

کھڑکیوں کے باہر دیواروں پر لٹکانے کے لیے موزوں رنگوں کے متناسب پردے

گھر کے کمروں میں فرش سے چھت تک کھڑکیوں کے لیے بڑے اور متناسب پردوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈرائنگ روم یا بڑے دیوان خانے پردوں کی سجاوٹ کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں۔ بلاشبہ پردے آپ کے گھر کے اندرونی حصے کا ایک دلفریب منظر پیش کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

روشنی سے ہم آہنگ باریک اور شفاف کپڑے سے بنے پردے

سفید، باریک، نفیس اور شفاف کپڑے سے بنائے گئے پردے عموماً ایسے کمروں میں لگائے جاتے ہیں جن کی کھڑکیاں باغیچوں یا خوبصورت اورفطری مناظرکی طرف کُھلتی ہوں۔ شفاف پردے روشنی کے گزرنے سے بھی گھر کے اندر کا خوبصرت منظر پیش کر رہے ہوتے ہیں

مختلف دلکش رنگوں سے مزین پردے

پردوں کا فرنیچر اور کمرے کے رنگ کے ساتھ امتزاج سلیقہ مندی کا بنیادی اصول ہے۔ اگر آپ کسی کمرے کے لیے دبیز اور پٹی دار پردوں کا انتخاب کرتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو کمرے کے فرنیچر اور دیواروں کے پینٹ کے لیے بھی ایسی ہی کلر اسکیم کا انتخاب کرنا چاہیے جو مجموعی طور پر ایک خوبصورت امتزاج کا نظارہ پیش کرے۔

گہرے نیلے اور سفید رنگ کا امتزاج

نیلا رنگ انتہائی دلکش اور ماحول کو پرسکون بناتا ہے اور اس کا سفید رنگ کے ساتھ استعمال اور بھی زیادہ بہترین اور دلکش محسوس ہوتا ہے۔ چھوٹے دیوان خانوں کے لیے اس رنگ اور کپڑے کے پردے بہت خوبصورت لگتے ہیں اور مہمانوں کے لیے خوشگوار احساس فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپ کا دیوان خانہ ہلکے یا سفید رنگ سے بنا ہوا ہے تو اس طرح کے پردے آپ کے دیوان خانے کی شان بڑھا دیں گے۔

سرمئی اور سفید رنگ کے پردے

سرمئی رنگ کے ساتھ سفید رنگ جدت اور خوبصورتی کی ایک بہترین مثال ہے۔ پردے اگر ہلکے رنگ کے ہوں تو لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں اور خاص طور پر اگر آپ کے دیوان خانے میں فرنیچر اور فرش گہرے رنگ کا ہے تو ہلکے رنگ کے پردے اس کا زبردست امتزاج ہیں۔ سرمئی رنگ کے ساتھ سفید رنگ کا انتخاب بہت خوبصورت اور طبیعت کو ہلکا محسوس ہوتا ہے۔

دوہری طرز کے پردوں کا انتخاب

دوہرے پردوں کا انتخاب ان کمروں کے لیے زیادہ موزوں رہتا ہے جن کی کھڑکیاں ہوادار اور روشنی کی سمت میں کُھلتی ہوں تاکہ بوقتِ ضرورت روشنی سے استفادے کرنے کے لیے گہرے رنگ کے پردے ہٹے رہیں اور باریک سفید پردوں سے روشنی کمروں میں داخل ہوتی رہے۔ جب روشنی اور تازہ ہوا کی ضرورت نہ ہو تو دہرا پردا لٹکا دیا جاتا ہے۔ ٹی وی لاؤنج اور دیوان خانے دہرے پردوں کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago