اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کا مغربی روٹ اگلے 3 سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک سی پیک کے دوسرے فیز میں داخل ہورہا ہے جس میں خصوصی توجہ زراعت اور صنعتکاری پر ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ژوب تا کویٹہ روٹ پر کام شروع کرلیا گیا ہے اور اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان تا ژوب اور اسلام آباد تا ڈیرہ اسماعیل خان روٹ پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مغربی روٹ سے پسماندہ علاقوں کو ترقی کا موقع ملے گا اور یہاں نوکریاں پیدا ہوں گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔