اسلام آباد :پارلیمانی کمیٹی نے کراچی-لاہور-پشاور ریل ٹریک کی تعمیر اور توسیع کے حوالے سے پاکستان کے چین کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی تفصیلات طلب کرلیں۔ گزشتہ ماہ پاکستان اور چین نے موجودہ کراچی-لاہور-پشاور (ایم ایل 1 ) ریلوے ٹریک کی تعمیر نو اور توسیع کیلئے معاہدہ کیا تھا۔ یہ معاہدہ وزیر ریلوے شیخ رشید اور پاکستان میں چینی سفیر یاؤ جنگ کے درمیان بیجنگ میں ہوا۔ سی پیک ویب سائٹ پر موجود تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور تک 1872کلومیٹر کاٹریک ڈبل کیا جائے گا ۔مسافر بردار گاڑیوں کی رفتار 110کلومیٹر فی گھنٹہ سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔جبکہ فریٹ ٹرین کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو جائے گی۔کمپیوٹر پر منحصر سگنلنگ اور کنٹرول سسٹم بھی نصب کیا جائے گا ۔ پہلے اجلاس میں موجودہ حکومت کے پہلے 6 ماہ میں پاکستان ریلویز کی مالی صورتحال، نئی متعارف کرائی گئی مسافر ٹرین کی لاگت اور منافع کا تناسب اور نئی ٹرینیں لانے کیلئے فیزیبلٹی اسٹڈیز کے ضابطہ کار پر گفتگو کی جائے گی اور اور ریلویز کے اہداف اور خسارے پر بریفنگ لی جائے گی۔
About The Author
متعلقہ بلاگز
سی ڈی اے نے ہائی رائز بلڈنگ ‘ون کانسٹیٹیوشن ایونیو’ کے انتظامات سنبھال لیے
مارچ 8, 2023 مارچ 8, 2023
گرانہ ڈاٹ کام کا ایک نئے عزم کے ساتھ سالِ نو 2023 کا پُرتباک استقبال
جنوری 1, 2023 جنوری 2, 2023
ٹیکنالوجی کے تناظر میں ریئل اسٹیٹ کا مستقبل کیا؟
ستمبر 19, 2022 ستمبر 19, 2022