اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ چیلنجز کے باوجود چین پاکستان اقتصادی راہدری (سی پیک) منصوبے پر ترقیاتی کام کامیابی سے جاری ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے جنوبی زون سے مُلک میں کثیر غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی۔ جنوبی زون میں سی پیک کے تحت ریلوے کا سب سے بڑا منصوبہ ایم ایل ون ہے جبکہ بلوچستان میں بھی سی پیک کے تحت بہت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی زراعت پر انحصار کرتی ہے اور زراعت کے شعبے میں چین کا پاکستان کے ساتھ تعاون قابل ِستائش ہے۔
چینی ورکرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سی پیک پر کام کرنیوالے چینی ورکرز کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور پاکستان میں کام کرنیوالے چینی ورکرز کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔