اسلام آباد: پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ڈیجیٹل سیکٹر میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس ضمن میں قائم کردہ آئی ٹی انڈسٹری جوائنٹ ورکنگ گروپ نے ایک باقاعدہ روڈ میپ تیار کرلیا ہے۔
حکومتِ پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 3.7 ملین براڈ بینڈ صارفین ہیں، جبکہ مُلک کے 51 ہزار دیہاتوں میں سے بیشتر ابھی انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں۔
چینی حکام کے مطابق پاکستان میں دنیا بھر کی طرح انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے اور ڈیجیٹل سیکٹر میں تعاون بڑھانے سے پاکستان کی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کی رفتار مستحکم ہوسکتی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔