اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے کہا ہے کہ سی پیک ایک اہم منصوبہ ہے اور یہ خطے میں معاشی ترقی لائے گا جبکہ اس منصوبے سے دونوں ممالک میں خوشحالی کو فروغ ملے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر ھذال نے کہا کہ سی پیک انجینئرنگ، ریلوے اور انرجی سیکٹر سمیت کئی ایک شعبوں میں ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا۔
کانفرنس میں ملکی اور عالمی سطح کے 50 کے قریب محققین، اساتذہ، ممتاز ماہرین معیشت و سماجیات اور ابلاغِ عامہ نے شرکت کی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔