اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہدی کے تحت توانائی کے منصوبوں سے ملک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے اور بجلی کی ترسیل میں نقصانات کی شرح کم کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان اور چین کی مشرکہ کاوشوں سے قائم ایک ادارے چائینہ اکنامک نیٹ کی جانب سے جاری حالیہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے باعث پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں بتدریج بہتری لائی جا رہی ہے جس سے مستقبل قریب میں بجلی کے یونٹس کے ضیاع میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔
سی پیک کے 7 بنیادی اور اہم پہلوئوں میں مواصلات، توانائی، تجارت، صنعتی پارکس، زرعی ترقی، غربت کا خاتمہ، سیاحت، لوگوں کی فلاح اور مالی تعاون شامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق توانائی کے بحران سے نمٹنے میں سی پیک منصوبوں کا بڑا اور اہم کردار ہے یہ منصوبے قومی گرڈ میں تقریباً 17,045میگاواٹ کا اضافہ کریں گے ۔ توانائی کے منصوبوں میں سے 5,320میگاواٹ کے 9 منصوبے جن کی کُل مالیت 7,899 ملین ڈالرز بنتی ہے مکمل ہو چکے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…