بیجنگ: چینی وزارتِ خارجہ کی طرف سے اعلان سامنے آیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان میں 7 سال میں 25 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ وانگ وینگن اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دے رہے تھے کہ جس میں اُنہوں نے کہا کہ سی پیک کے سائے تلے معتدد منصوبے یا تو مکمل ہوچکے ہیں یا تکمیل کے قریب ہیں۔
اُنہوں نے پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس اورنج لائن میٹرو ٹرین کا خصوصاً ذکر کیا جسے گزشتہ ہفتے عام عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں جدت کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں انفراسٹرکچر اور پاور سیکٹر کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا جس سے نہ صرف مُلک کی جی ڈی پی گروتھ ہوئی بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے گئے۔
اُنہوں نے کہا کہ سی پیک نے خطے کی مجموعی صورتِ حال اور ملکوں کے مابین تجارتی حالات کو بہتر کیا۔
فلیگ شپ پراجیکٹ کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے جو دونوں ممالک کی قیادتوں کے اتفاق رائے کے بعد شروع کیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ سی پیک کو چین کی حمایت جاری رہے گی کیونکہ دونوں ممالک قائدین کے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔
پاکستان کی اعلی قیادت کے سی پیک منصوبوں کے بارے میں دیئے گئے مثبت ریمارکس کی تعریف کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ ہم نے سی پیک کے بارے میں ان ریمارکس کو نوٹ کیا ہے جو چین پاکستان تعاون اور بی آر آئی کی ترقی کے لیے اہم ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…