Graana News

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان اور امریکہ کے مابین سیمنٹ کی برآمدی تجارت

کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ  اور پاکستان کے مابین سیمنٹ کی برامدی تجارت شروع ہو چکی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق امریکہ کو زیادہ ترقیاتی بجٹ کے باعث سیمنٹ کی قلت کا سامنا ہے۔

اس سے قبل پاکستان افریقی ممالک، انڈیا اور افغانستان کو سیمنٹ برامد کرتا رہا ہے۔ امریکہ پاکستان کے لیے سیمنٹ کی ایک نئی ایکسپورٹ مارکیٹ کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے۔

پاکستان کی صفِ اول کی نجی سیمنٹ کمپنی کو امریکہ سے 0.6 ملین ٹن سیمنٹ کی برامد کا آرڈر موصول ہوا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان تعمیراتی میٹیریل امریکہ کو برآمد کر رہا ہے۔

تمام ضروری معاملات کے بعد 50 ہزار میٹرک ٹن کا پہلا آرڈر امریکہ کو بھجوانے کے لیے لوڈ کروایا جا چکا ہے۔

سیمنٹ 1.5 میٹرک ٹن کے بڑے تھیلوں میں برامد کیا جا رہا ہے۔ سیمنٹ کی لوڈنگ کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد برامد کے لیے بھجوا دیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago