کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ اور پاکستان کے مابین سیمنٹ کی برامدی تجارت شروع ہو چکی ہے۔
حکام کے مطابق امریکہ کو زیادہ ترقیاتی بجٹ کے باعث سیمنٹ کی قلت کا سامنا ہے۔
اس سے قبل پاکستان افریقی ممالک، انڈیا اور افغانستان کو سیمنٹ برامد کرتا رہا ہے۔ امریکہ پاکستان کے لیے سیمنٹ کی ایک نئی ایکسپورٹ مارکیٹ کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے۔
پاکستان کی صفِ اول کی نجی سیمنٹ کمپنی کو امریکہ سے 0.6 ملین ٹن سیمنٹ کی برامد کا آرڈر موصول ہوا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان تعمیراتی میٹیریل امریکہ کو برآمد کر رہا ہے۔
تمام ضروری معاملات کے بعد 50 ہزار میٹرک ٹن کا پہلا آرڈر امریکہ کو بھجوانے کے لیے لوڈ کروایا جا چکا ہے۔
سیمنٹ 1.5 میٹرک ٹن کے بڑے تھیلوں میں برامد کیا جا رہا ہے۔ سیمنٹ کی لوڈنگ کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد برامد کے لیے بھجوا دیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔