لاہور: ترقیاتی ادارے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے شہر کے 10 ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کئے جانے والے تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ان منصوبوں کی لاگت میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ان 10 منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ 16 ارب روپے بتایا گیا تھا جو اب بڑھ کر 35 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
چیف انجینئر ایل ڈی اے نے اضافی تخمینہ جاتی رقم کے اجراء کے لئے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو باقاعدہ ایک مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
شہر کے زیرِ تعمیر 10 ترقیاتی منصوبوں میں گلاب دیوی انڈر پاس، سمن آباد انڈر پاس، برکی روڈ انڈر پاس، شاہکام فلائی اوور سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔