Construction

پانچ مرلہ گھر: تعمیراتی لاگت کتنی ہونی چاہیے؟

اپنے گھر کی تعمیر ہر آدمی کا خواب ہوتا ہے۔ پانچ مرلہ کا گھر بالخصوص متوسط طبقے کی ترجیح ہوتا ہے۔ آج ہم بنیادی کنسٹرکشن میٹیرل کی قیمتوں کے حوالے سے آپ کو اہم معلومات فراہم کریں گے جس سے آپ کو گھر کی تعمیر کا حساب کتاب میں آسانی ہوگی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گھر چاہے ذاتی رہائش کے لئے بنایا جا رہا ہو یا کمرشل، حالیہ قیمتوں کے بارے میں علم رکھنا ہی سمجھداری کا کام ہے۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ کام ٹھیکیدار کے حوالے کر دیا جاتا ہے اور وہ آپ کی لاعلمی کا فائدہ اٹھا کر بجٹ زیادہ بنا دیتا ہے۔ ایسے میں سرمایہ کار ہو یا عام آدمی، نقصان دونوں کا ہوتا ہے۔

 

بنیاد مضبوط تو گھر مضبوط

گھر کی تعمیر کے لئے اُس کی بنیاد کو مضبوط کرنا نہایت اہم عمل ہے جس پر ایک پائیدار گھر تعمیر ہو سکے۔ اِس مقصد کے لئے اعلیٰ کوالٹی کی ریت استعمال کی جاتی ہے۔ پاکستان میں پلاٹ کی فلِنگ کے لئے خاص دریائی ریت استعمال کی جاتی ہے جسے گھاسو یا کاسو کہا جاتا ہے۔ گھاسو میں 70 فیصد ریت اور 30 فیصد مٹی شامل کی جاتی ہے جو کہ ہر قسم کی تعمیرات کا بنیادی جُزو ہے۔ 5 مرلہ پلاٹ کی فلِنگ کے لئے 3300 کیوبک فٹ گھاسو کی ضرورت پڑتی ہے۔ پاکستان میں 5 مرلہ پلاٹ کی فلِنگ کے لئے گھاسو کی قیمت تقریباً 60000 روپے ہے۔

 

وائرنگ اور پلمبنگ کی اہمیت

کسی بھی گھر کی تعمیر میں پلمبنگ لازم و ملزوم جُزو ہوتی ہے۔ پلمبنگ کے کام میں زیرِ زمین نکاسیء آب کے نظام کی انسٹالیشن، پانی کا کنیکشن، پائپ لاینز وغیرہ شامل ہیں۔ پانچ مرلہ گھر کی پلمبنگ پر تقریباً 120000 روپے لاگت آ جاتی ہے۔ اس میں گیس پائپ لائن کنیکشن، باتھ روم اور کچن کی سینیٹیری کا کام، سب شامل ہیں۔

مضبوط گرے اسٹرکچر کا تعمیراتی میٹیریل پر انحصار مضبوط ڈھانچے یا گرے اسٹرکچر کی تعمیر کے لئے اعلیٰ کوالٹی کی اینٹ استعمال کرنا نہایت لازم ہے۔ کم کوالٹی کی اینٹ دیرپا نہیں ہوتی اور ماہرین کی جانب سے تجویز نہیں کی جاتی۔ پاکستان میں سب سے اعلیٰ کوالٹی اینٹ کی موجودہ قیمت تقریباً 14 روپے فی اینٹ ہے۔ پانچ مرلہ گھر کی تعمیر میں قریب تقریباً 53000 اینٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے مطابق 5 مرلہ گھر کے ڈھانچے کی تعمیر میں اینٹوں پر 742000 روپے لاگت آئے گی۔

 

سیمنٹ کا استعمال

گھر کی تعمیر میں سیمنٹ ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ گھر کا گرے اسٹرکچر بنانے سے لے کر اس کو پلستر کرنے میں سیمنٹ ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں سیمنٹ کی فی تھیلا قیمت اس وقت 870 روپے ہے۔

گھر کی تعمیر میں ریت کونسی استعمال کی جائے؟

گھر کی تعمیر میں ریت کا استعمال مختلف مراحل میں کیا جاتا ہے۔ یہ بنیاد سے لے کر گرے اسٹرکچر کی تعمیر تک استعمال کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں ایسی ریت کا استعمال ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے جس میں کسی قسم کے کیمیکلز شامل نہ ہوں۔ ایسی ریت کا انتخاب کریں جس کے ذرات نہایت باریک ہوں اور اس میں مٹی کی آمیزش نہ ہو۔ عام طور پر ریت دریا کے کناروں سے اکٹھی کی جاتی ہے اور پورے ملک میں فروخت کی جاتی ہے۔ سب سے زیادہ اعتماد اور استعمال ہونے والی ریت دریائے راوی اور دریائے چناب کی ریت ہے۔

پانچ مرلہ گھر کی تعمیر میں درائے راوی کی 3150 کیوبک فٹ ریت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی قیمت فی کیوبک میٹر 30 روپے ہے۔ اس حساب سے ریت کی کُل قیمت 94500 روپے ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ 700 کیوبک فٹ درائے چناب کی ریت کی بھی ضرورت پیش آتی ہے۔ یہ ریت کوالٹی اور مضبوطی میں اعلیٰ معیار کی سمجھی جاتی ہے۔ دریائے چناب کی ریت کی قیمت 50 روپے فی کیوبک میٹر ہے۔ 5 مرلہ گھر کی تعمیر میں دریائے چناب کی ریت کی کُل لاگت 35000 روپے آ جاتی ہے۔

بجری کی کُل لاگت کیا ہوگی؟

گھر کی بنیادوں اور چھت کی تعمیر میں بجری کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کرَشنگ یعنی بجری بنانے کے عمل میں پتھروں کو چھوٹے مختلف سائز میں توڑا جاتا ہے۔ اس کو عام زبان میں کرَش بھی کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں سرگودھا کرَش یا مارگلہ کرَش کا استعمال قابلِ انحصار سمجھا جاتا ہے۔ پانچ مرلہ گھر کی تعمیر میں 900 کیوبک فٹ کرَش کی ضرورت پیش آتی ہے۔ مارگلہ کرَش کی پاکستان میں فی الوقت 105 روپے فی کیوبک فٹ قیمت ہے۔ اس کے مطابق کرَش کی کُل لاگت 94500 روپے آتی ہے۔ گھر کے فرش کے لئے 600 کیوبک میٹر سرگودھا کرَش کی ضرورت ہوتی ہے۔ سرگودھا کرَش کی فی کیوبک میٹر قیمت 92 روپے ہے۔ اس حساب سے کُل لاگت 55200 روپے آتی ہے۔

 

پائیدار اسٹیل کون سی ہوتی ہے؟

پانچ مرلہ گھر کی تعمیر میں اسٹیل کی ضرورت مختلف مراحل میں پیش آتی ہے۔ اسٹیل کو مضبوط اور دیرپا سمجھا جاتا ہے۔ گھر کی تعمیر میں اسٹیل مختلف مراحل میں استعمال ہوتی ہے۔ ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ گریڈ 60 یا گریڈ 40 کی اسٹیل ہی استعمال کی جائے۔ اس سے کم کوالٹی کی اسٹیل کو پائیدار نہیں مانا جاتا۔ 60 گریڈ کی اسٹیل کی قیمت اس وقت 196 سے 198 روپے فی کلو ہے۔

لکڑی کا کام

گھر کی تعمیر میں لکڑی مختلف مراحل میں استعمال ہوتی ہے۔ گھر کی الماریاں، کچن کیبینٹ اور دروازے وغیرہ عمومی طور پر لکڑی کے بنائے جاتے ہیں۔ ان تمام چیزوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے 5 مرلہ گھر کی تعمیر میں ایک اندازے کے مطابق 516000 روپے کی لکڑی استعمال کی جائے گی۔

 

کھڑکیاں کیسی ہوں؟

کھڑکیاں گھر کو ہوادار رکھنے میں نہایت اہم ہوتی ہیں۔ کھڑکیوں کے فریم اور شیشے لگانا اس عمل کو مکمل کرتا ہے۔ ایک پانچ مرلہ گھر کے لئے گلاس اور ایلومینیم کی کھڑکیوں کی ایک اندازے مطابق 230000 روپے لاگت آئے گی۔

حرفِ آخر

کنسٹرکشن میٹریل کے یہ وہ ریٹس ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے آپ موجودہ ریٹس کے بارے میں معلومات رکھتے ہوں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago