اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے (ایم 12) کے تعمیراتی کنٹریکٹ کی منظوری دے دی۔
تعمیراتی کنٹریکٹ کے ایوارڈ کا اعلان چیئرمین این ایچ اے خرم آغا نے جمعرات کے روز کیا۔
تفصیلات کے مطابق 69 کلومیٹر طویل اس موٹروے کو 27.32 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔
تعمیراتی کنٹریکٹ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) اور دو مزید کمپنیوں کو نوازا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔