Everyday News

راول ڈیم انٹرچینج پر تعمیراتی کام آخری مرحلے میں داخل

اسلام آباد: راول ڈیم انٹرچینج پر تعمیراتی کام آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے تاہم شدید بارش کے باعث فلائی اوور پر ٹریفک کی اجازت ابھی تک نہیں دی جا سکی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اس سے قبل انٹرچینج کی تکمیل کے لیے 31 جولائی کی حتمی تاریخ مقرر کی تھی۔

حکام کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے امیر علی احمد نے متعلقہ شعبے کو ہدایت کی ہے کہ فلائی اوور کو جلد از جلد ٹریفک کے لیے کھولا جائے۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ انٹرچینج کے دونوں ریمپ پر فلنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ اعلیٰ اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تعمیراتی سرگرمیوں پر حالیہ بارشوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے متعلقہ فارمیشن کو مزید فعال بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں شدید بارشوں کے اثرات کو ختم کرنے کے لیے دانے دار میٹریل کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ بارشوں سے تعمیراتی کام کسی بھی طرح متاثر نہ ہو۔

اس موقع پر کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور کام کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے۔

اس منصوبے کو ایف ڈبلیو او کے حوالے کرنے کا فیصلہ موجودہ وزیراعظم کے دور میں کیا گیا۔

وزیراعظم کے دورہ اور زیرِ تعمیر انٹرچینج پر کام کے معائنے کے بعد ٹھیکیدار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اب یہ منصوبہ ایف ڈبلیو او کے حوالے کر دیا گیا ہے جس نے معاہدے میں لاگت میں اضافے کا مطالبہ کیے بغیر منصوبے کو مکمل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

اس منصوبے میں متعدد سلِپ روڈز اور انڈر پاس کے ساتھ ساتھ ایک اوور ہیڈ برج اور مارگلہ ٹاؤن کو ملانے والا ایک علیحدہ سے انڈر پاس کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

یاد رہے یہ منصوبہ مری روڈ، کلب روڈ اور پارک روڈ کے سنگم پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ تاکہ جڑواں شہروں کے صارفین کے لیے ان مرکزی شاہراہوں پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago