ڈڈوچہ ڈیم پر تعمیراتی کام جاری، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود کا کہنا ہے کہ ڈڈوچہ ڈیم پر تعمیراتی کام پورے زور و شور سے جاری ہے اور پراجیکٹ کا 12 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اُن کا کہنا تھا کہ اسپل ویز کی بناوٹ کا کام بھی جاری ہے۔

کمشنر آفس کے ترجمان کے مطابق ڈڈوچہ ڈیم پبلک کی عوامی فلاح کا منصوبہ ہے جس کی تعمیر سے راولپنڈی شہر میں آبی وسائل کی کمی کا تدارک ہوسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ منصوبہ 2001 سے تاخیر کا شکار ہے تاہم اب بلآخر دسمبر 2020 سے اس پر کام جاری ہے۔

اس پراجیکٹ کے لیے 6.249 ارب کی اراضی خرید لی گئی ہے اور متاثرین کو 1.5 ارب روپے کی فراہمی کرلی گئی ہے۔

اس ڈیم کی آبی کپیسٹی 60 ہزار ایکڑ فٹ ہوگی اور یہ پوٹوہار خطے کے پینے اور زرعی استعمال کی آبی ضرورت کو پورا کرے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top