خوبصورت رنگ و روغن اور ڈیزائن سے مزین شاہکار عمارتیں ہمیں لمحوں میں اپنا گرویدا بنا لیتی ہیں۔ دل ہی دل میں ہم آرکیٹیکٹ سے لے کر ہر اس انسان کا کام سراہتے ہیں جو اس عمارت کی تعمیر سے منسلک رہا ہو۔
لیکن کسی بھی عمارت کی تعمیر میں انسانی شرکت کے ساتھ ان آلات اور اوزاروں کا بہت عمل دخل ہوتا ہے جنہیں پہلی اینٹ سے لے کر آخری مرحلے تک زیرِ استعمال لایا جاتا ہے اور جن کے بغیر تعمیر ممکن ہی نہیں ہو پاتی۔ مزدور، معمار اور مستریوں کے زیر استعمال اِن آلات پر ایک نظر ڈالتے ہیں جن کے بغیر تعمیرات ممکن نہیں۔
گھر یا کسی بھی عمارت میں بنائی جانے والی دیوار کی لمبائی، چوڑائی اور موٹائی ماپنے کے لیے پیمائش کا فیتہ استعمال کیا جاتا ہے۔
ٹرالی وہ چھوٹی ریڑھی ہوتی ہے جس پر اینٹوں، بجری، ریت اور سیمنٹ کو تعمیراتی جگہ پر منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ عمومی طور پر ایک ٹائر پر مشتمل ہوتی ہے جسے مزدور خود چلا کر مطلوبہ مقام تک لے جاتے ہیں۔
یہ لوہے سے بنی ہوتی ہے جس کے ایک طرف لکڑی کا دستہ اور دوسری طرف لوہے کا تیز اور پتلا چپٹہ حصہ نصب ہوتا ہے جو زمین کھودنے کے کام آتا ہے۔
چھینی وہ اوزار ہے جس سے لکڑی ، دھات یا پتھر کاٹنے یا تراشنے کا کام لیا جاتا ہے۔
یہ ایک دستی اوزار ہے جو سیمنٹ، مٹی، بجری، ریت ہٹانے یا اٹھانے کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔ بیلچے کی لمبائی تین سے چار فٹ تک ہوتی ہے جس کی ایک طرف لکڑی کا دستہ اور دوسری طرف لوہے کا چپٹہ ٹکڑا لگا ہوتا ہے۔
فلوٹ کی مدد سے دیوار اور فرش کی سطح ہموار کی جاتی ہے۔ یہ لکڑی کا سیدھا اور ہموار ٹکڑا ہوتا ہے جس کی مدد سے فرش یا دیوار کو ہموار کیا جاتا ہے اور دوسری طرف دستہ نصب ہوتا ہے۔
ڈرل مشین الیکٹرک ہوتی ہے جو دیوار یا دروازے میں سوراخ کرنے کے کام آتی ہے۔
آری کی مدد سے کسی بھی لکڑی کو بآسانی کاٹا جا سکتا ہے
رَندے کے زریعے کسی بھی لکڑی کی کھردری سطح کو ہموار کیا جاتا ہے۔
برما لکڑی یا دوسری دھاتوں میں گہرے سوراخ کرنے کی غرض سے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ گول اور گھومنے والی تیز دھار دھات پرمبنی ہوتا ہے۔
یہ وہ مکسچر ہے جس میں آسانی سے ریت، بجری اور سیمنٹ وغیرہ مکس کیا جاتا ہے۔
یہ فریم ،اینڈ فریم کے نام سے جانا جاتا ہے جو دیوار میں اینٹوں کی ہموار سطح بنانے کے کام آتا ہے اور دھاگے کے آخر میں ایل کی شکل میں دیوار کی آخری اینٹ پر لگایا جاتا ہے۔
یہ اوزار ٹی شکل کا بنا ہوتا ہے، جسے کھدائی والی جگہ کو ایک لیول پر ہموار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ ایک عام اوزار ہے جسے اینٹیں توڑنے یا دیوار کی ہموار سطح برقرار رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ آلہ کنکریٹ کے فرش اور گھر کی بنیادوں کو لیول کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے
رمبی وہ اوزار ہے جس کی مدد سے فرش یا دیواروں کی سطح کو ہموار کیا جا سکتا ہے۔
پالشر وہ مشین ہے جس کے زریعے ٹائلوں اور اینٹوں پر بنی فرش کی سطح کو چمکدار اور ہموار کیا جاتا ہے۔
زمین کی نا ہموار سطح کو برابر اور سخت کرنے کے لیے جھرمٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ آلہ ایک طرف سے لوہے یا لکڑی کے بھاری بلاک پر مبنی ہوتا ہے اور دوسری طرف لکڑی کے دستے کی مدد سے استعمال کیا جاتاہے۔
اس مشین کی باریک جعلی کی بدولت ریت کو چھانا جاتا ہے تاکہ باریک اور صاف ریت کا حصول ممکن ہو اور اس میں پتھر، مٹی اور کنکر الگ ہو جائیں۔
ڈوری کے سرے پر لٹکا ہوا وہ لٹو جس کی مدد سے دیوار کی سیدھ معلوم کی جا سکتی ہے۔ شاقول کا استعمال دیوار کی عمودی حیثیت کو جانچنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ اس میں ایک ٹھوس دھاتی آلہ ہوتا ہے جو دھاگے کے سرے سے جڑا ہوتا ہے۔
ٹائل کٹر ٹائلز کاٹنے کے کام آتا ہے۔ کبھی کبھار کونے اور اطراف کی جگہ کو پُر کرنے کے لیے عام سائز کی ٹائل سے چھوٹی ٹائل کی ضرورت ہوتی ہے جس کے مطابق اس کو کاٹ لیا جاتا ہے۔
پچر تکونی شکل کا وہ تیز دھار آلہ ہوتا ہے جو پتھر یا لکڑی کو ہتھوڑے کی ضرب سے دو حصوں میں تقسیم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
تعمیراتی کام میں سیڑھی وہ کارآمد آلہ ہے جس کے بغیر گزارا نہیں، کسی بھی اونچی سطح پر کام کرنے یا مٹیریل کی منتقلی کے لیے سیڑھی کا عام استعمال ہی فائدہ مند ہوتا ہے۔
ان تمام اوزار اور آلات کے استعمال کرنے کے لیے مزدور، مستری اور معماروں کو اپنی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے دستانے، کیپ اور عینک کا استعمال کرنا چاہیئے جو تعمیراتی کاموں میں ضروری سمجھی جاتی ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…