Everyday News

راولپنڈی: رنگ روڈ منصوبے کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا

راولپنڈی: رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ ایک سال کے عرصے میں پایۂ تکمیل کو پہنچے گا۔ اور اس کی لمبائی 38.3 کلو میٹر ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چھٹہ نے گورک پور تراھیا کے مقام پر دورہ کرکے منصوبے پر کام کی رفتار اور پلان کا جائزہ لیا۔ منصوبے کے ارد گرد انڈسٹریل زونز قائم کیے جائیں گے۔ راولپنڈی رنگ روڈ پر بانٹھ، چک بیلی خان، اڈیالہ روڈ، چکری روڈ، ٹھلیاں میں انٹر چینجز ہوں گے۔ جبکہ رنگ روڈ کے اردگرد انڈسٹریل زون قائم کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل کمشنر ریونیو کنزہ مرتضی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی نبیل سندھ، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ راولپنڈی قندیل فاطمہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ انتہائی اہمیت کا عوامی فلاح کا حامل منصوبہ ہے۔ آج ان عناصر کو مایوسی ہو گی جو کہہ رہے تھے یہ منصوبہ ختم کر دیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ منصوبے سے ٹریفک کی شدت میں کمی، ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کی آمد و رفت میں آسانی اور روزگار کے حصول کی خاطر روزانہ سفر کرنے والوں کے لیے سہولت پیدا ہو گی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے اربوں روپے کی لاگت کا راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ تعمیر کے آغاز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہو گیا تھا۔ نیب نے اس منصوبے میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago