رواں مالی سال کے دوران تعمیراتی شعبے کی شرح نمو 5.3 فیصد ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران تعمیراتی شعبے کی شرح نمو 5.3 فیصد جبکہ مجموعی طور پر ملک میں جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی حکومت کی جانب سے اقتصادی سروے رپورٹ 22-2021 پیش کردی گئی۔

رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ رواں مالی سال کے لیے جی ڈی پی کا ہدف 4.8 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔

زرعی شعبے کی پیداوار 3.5 فیصد کے ہدف کی نسبت 4.4 فیصد ریکارڈ کی گئی، تعمیراتی شعبے کی شرح نمو 5.3 فیصد، صنعتی شعبے کی پیداوار 6.6 فیصد کے ہدف کی نسبت 7.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، خدمات کے شعبے کی بڑھوتری 4.7 فیصد ہدف کی نسبت 6.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مہنگائی کی اوسط شرح 8 فیصد کے ہدف کی نسبت 13.3 فیصد تک پہنچ گئی۔ مجموعی سرمایہ کاری 16.1 فیصد ہدف کے مقابلے میں 15.1 فیصد رہی۔

رواں مالی کے سال کے جولائی تا اپریل کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ اس کا ہدف 2 ارب 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مقرر کیا گیا تھا۔

رواں مالی سال کے جولائی تا مئی کے دوران تجارتی خسارہ 43 ارب 33 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ تجارتی خسارے کا ہدف 28 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مقرر تھا۔

ملکی درآمدات رواں مالی سال میں جولائی تا مئی کے دوران 72 ارب 18 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، درآمدات کا ہدف 55 ارب 26 کروڑ 60 لاکھ ڈالر مقرر کیا گیا تھا۔

رواں مالی سال کے دوران جولائی تا مئی میں برآمدات 28 ارب 84 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ ان کا ہدف 26 ارب 83 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا تھا۔

اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کی آبادی 22 کروڑ 47 لاکھ ہے، جن میں سے 8 کروڑ 28 لاکھ افراد شہروں میں رہتے ہیں، جبکہ 14 کروڑ 19 لاکھ افراد دیہی علاقوں میں رہتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top