کراچی: شہید ملت روڈ پر انڈر پاسز کی تعمیر تکمیل کے حتمی مراحل میں ہے۔ طارق روڈ پر تعمیر کیے جانے والے سگنل انڈر پاس کا 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔اس انڈر پاس کو اگست کے آخر یا ستمبر کے شروع میں باقاعدہ ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔دوسرا انڈر پاس حیدر علی روڈ سگنل پر تعمیر کیا جارہا ہے اور اس انڈر پاس کا بھی 75 فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے۔اس انڈر پاس کو اکتوبر کے آغاز تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائےگا۔
حیدر علی روڈ سگنل پر کل لاگت 65 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ جبکہ طارق روڈ انڈر پاس پرمنصبوبے کی لاگت کا تخمینہ 65 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ ان منصوبوں کے لیے فنڈز حکومت سندھ فراہم کر رہی ہے۔