Graana News

خیبر پختونخوا حکومت کی قبائلی علاقوں میں رہائشی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیرِ ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے متعلقہ حکام کو ضم شدہ قبائلی اضلاع میں رہائشی کالونیز کے قیام کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

انہوں نے جلوزئی ہاوسنگ منصوبے سے متصل تمام تجاویزات کا حاتمہ یقینی بنانے جبکہ پلاٹس مالکان کو گھروں کی تعمیر جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

یہ ہدایات صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے محکمے کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہاؤسنگ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کو جرما ہاؤسنگ اسکیم کوہاٹ، ہائی رائز فلیٹس حیات آباد پشاور، سول کوارٹر فلیٹس منصوبہ پشاور، سوڑیزئی ریزیڈینشیا پشاور، ضم شدہ قبائلی اضلاع میں رہائشی کالونیز، پیری اربن ہاؤسنگ سکیمز، جلوزئی ہاؤسنگ منصوبہ، ہنگو ٹاون شپ، ورسک 1 اور نشتر آباد پشاور جبکہ میڈیا کالونی ڈنگرام سوات، رحمان بابا کمپلیکس پشاور اور حویلیاں ٹاون شپ ایبٹ آباد سمیت مردان میں کثیر المقاصد کمرشل بلڈنگز سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 463 پلاٹس اور 300 کنال اراضی پر مشتمل جرما ہاؤسنگ اسکیم کوہاٹ پر تقریباً 68 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

صوبائی وزیر نے بقایا کام اگلے 6 ماہ کے اندر مکمل کرانے پر زور دیا۔

صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ کل 144 فلیٹس اور 28 کنال اراضی پر مشتمل ہائی رائز فلیٹس حیات آباد پشاور پر کام اس سال اکتوبر تک مکمل ہو جائے گا۔

وزیرِ ہاؤسنگ نے پشاور میں جون 2023 تک مکمل ہونے والے سول کوارٹر فلیٹس منصوبے کا اگلے ہفتے دورہ کرنے کے لیے بھی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے صوبے کے 12 مختلف مقامات پر پیری اربن ہاؤسنگ منصوبوں سے متعلق حکام کو اقدامات تیز کرنے، جہاں جہاں ممکن ہو کام شروع کروانے اور غریب و بے گھر افراد کو اس منصوبہ سے جلد از جلد مستفید کرانے کیلئے بھی احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر حکام نے صوبائی وزیر کو میڈیا کالونی ڈنگرام سوات کا ماسٹر پلان 15 جون تک مکمل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

ڈاکٹر امجدعلی نے مذکورہ سکیم پر کام تیز کرنے سمیت اس میں مسجد کی تعمیر کے لیے بھی امور استوار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے جلوزئی ہاؤسنگ سکیم نوشہرہ، حویلیاں ٹاؤن شپ ایبٹ آباد اور رہائشی منصوبہ ورسک 1 پشاور کا دورہ کرانے کے لیے بھی احکامات جاری کیے۔

صوبائی وزیر نے حکام کو ہائشی منصوبوں میں لگائے گئے پودوں و درختوں کی حفاظت یقینی بنانے اور تمام سکیموں کی سختی سے مانیٹرنگ کرنے سمیت ان پر کام کی رفتار تیز کرنے اور انکی بر وقت تکمیل یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

خیبرپختونخوا حکومت ضم شدہ قبائلی اضلاع کی تیز رفتارو پائیدار ترقی اور ان علاقوں کو دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لئے نہ صرف پُرعزم ہے بلکہ اس سلسلے میں ایک ہمہ جہت منصوبہ بندی کے تحت ٹھوس اقدامات بھی اٹھا رہی ہے۔

اس مقصد کے لئے صوبائی سالانہ ترقیاتی اور تیز رفتار عملدرآمد پروگرام کے تحت ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لئے 491 ارب روپے مالیت کے 900 مختلف منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ قبائلی اضلاع کے جاری منصوبوں میں سے 368 منصوبے سال 2023 تک مکمل کئے جائیں گے جن میں 95 ترجیحی منصوبے بھی شامل ہیں۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 733 ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سنٹرز کا قیام، مختلف کٹیگری کے 75 سکولوں کی اپ گریڈیشن، مراکز صحت کی تجدید کاری، 12 نئے کالجوں کا قیام، پہلے سے قائم کالجوں کو شمسی توانائی کی فراہمی سمیت دیگر اہم منصوبے رواں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 5 ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر، 3 ارب روپے کی لاگت سے نئے ایریگیشن ٹیوب ویلز کی تعمیر، پہلے سے موجود ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی، جبکہ 2 ارب روپے کی لاگت سے چیک ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے بھی ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے گئے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago