مہمند ڈیم کی تعمیر 2024 تک مکمل ہو جائے گی

اسلام آباد:دہاییوں سے تاخیر کا شکار مہمند ڈیم 2024 کے سیلابی موسم سے پہلے تیار ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق منصوبے کا تخمینہ لاگت 291 بلین ہے اور ؤاٹر اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی منصوبے کی 67 فیصد رقم مہیا کرے گا جبکہ باقی 37 فیصد رقم حکومت مہیا کرے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مقامی آبادی نے منصوبے کے لیے زمین پہلے سے مختص کر دی ہے اوراس سے علاقے میں نہ صرف سیلاب کا خدشہ ختم ہو جائے گا بلکہ 800 میگا واٹ سستی ہائیڈل الیکٹریسٹی بھی بنائی جا ئے گی۔ مہمند ڈیم منصوبے پر سول اور الیکترومکینیکل ورکس کا کنٹریکٹ چین کی گیزہوبا گروپ آف کمپنییز اور ڈیسکان آف پاکستان کو دیا گیا ہے۔

مہمند ڈیم کی تعمیر سے ملکی معیشت کو بھی استحکام ملے گا اور منصوبے کی تعمیر کے دوران علاقے میں غربت کو دور کرنے میں مدد ملے گی اورترقیاتی کاموں میں اضافہ ہوگا۔

درئائے سوات پر تعمیر کئے جانے والے ڈیم میں 2۔1ملین ایکڑ پانی ذخیرہ کی جا سکے گا۔منصوبے کے لیے وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کے دیا میر بھاشا ڈیم فنڈ میں اب تک 56۔10 بلین روپے جمع ہو چکے ہیں۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top