کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اتا ترک ایونیو کی توسیع کا منصوبہ جاری ۔ منصوبے کی تکمیل کی تاریخ 30 جولائی 2019 1ہے۔
منصوبے کا آغاز2017 میں شروع کی گیا تھا لیکن اعتراضات کے باعث تقریبا ایک سال معطل رہا۔ اعتراضات درختوں کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی طرف سے اٹھائے گئےتھے۔
جب ماحولیاتی ایجنسی کے اعتراضات دور کیے گئے تو سال2018 کے آغاز میں سی ڈی اے نے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کر دیا۔
موسمیاتی تبدیلی کی وزارت سے اعتراضات کے بعد سی ڈی اے نے اتاترک ایویونیو کو ایوب چوک آغا خان روڈ تک دوہری کرنے کے بجائے صرف جناح ایوینیو تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا۔
سرینا ہوٹل سے ایوب چوک تک 1.7 کلومیٹر سڑک کی توسیع کی جائے تو اصل منصوبہ کے مطابق اس منصوبے کی لاگت 2 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے ۔ لیکن اگر کام ڈی چوک کو کم کر دیا جائے تو منصوبے کی لاگت میں 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہوجائے گی۔اب سی ڈی اے وزارت کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ ایوب چوک تک سڑک کی توسیع کی منظوری دے دی جائے تو صرف 45 مزید درختوں کو کاٹ دیا جائے گا۔