Graana News

کنسٹرکشن فرمز کے لائسنس کی آخری تاریخ میں توسیع: پاکستان انجینئرنگ کونسل

پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) نے کنسٹرکشن اور کنسلٹنگ فرمز کے لائسنس کی تاریخِ تنسیخ میں توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) حکام کے مطابق کنسٹرکشن اور کنسلٹنگ فرمز کو ایمنسٹی اسکیم دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پی ای سی کے مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

حکام کے مطابق انتظامی کمیٹی نے وائس چیئرمین سندھ انجینئر مختیار شیخ کی پیش کی گئی تحریک پر ایمنسٹی اسکیم دینے کی منظوری دی۔ ایمنسٹی اسکیم کے تحت وہ کنسٹرکشن اور کنسلٹنگ فرمز جو کسی وجہ سے لائسنس کی تجدید نہ کروا سکیں وہ 31 دسمبر 2022ء سے پہلے پچھلے سال کی 10 فیصد اور اس سال کی مکمل فیس کے ساتھ لائسنس رینیو کروا سکتی ہیں۔

پی ای سی کے وائس چیئرمین سندھ انجینئر مختیار شیخ کا کہنا تھا کہ کورونا، عالمی مہنگائی اور مالیاتی بحران نے پاکستان کی تعمیراتی صنعت اور کنسلٹنگ فرمز کو بھی متاثر کیا ہے۔ رواں سال سیلاب کے باعث پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں کاروبار بری طرح متاثر ہوا۔ پی ای سی سندھ کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے پیشِ نظر تعمیراتی صنعت کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں وہ کنسٹرکشن اور کنسلٹیشن فرمز جن کے لائسنس کی میعاد 30 ستمبر 2022ء تک تھی، ملک میں قیمتوں کے غیرمعمولی اضافے اور سیلاب کے پیشِ نظر ان کی میعاد بڑھا کر 30 نومبر 2022ء کر دی گئی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago