Infrastructure

گھر کی تعمیر کے دوران نکاسیِ آب کا بہترین نظام کیسے یقینی بنایا جائے؟

گھر کی تعمیر میں جہاں دیگر عوامل خاص اہمیت کے حامل ہوتے ہیں وہیں نکاسیِ آب کا نظام بھی اتنا ہی اہم ہے۔ اکثر لوگ اس حوالے سے الجھن کا شکار رہتے ہیں کہ نکاسیِ آب کا نظام کس طَرز کا ہونا چاہئے۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو اس حوالے سے انتہائی مفید معلومات فراہم کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آئیے! آپ کو گھر کے نکاسیِ آب کے نظام میں دیواروں کے اندرونی اور بیرونی حصے میں سینٹری پائپ کے استعمال سے متعلق فوائد و نقصانات کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔

 

دیواروں کے اندرونی اور بیرونی حصے میں نصب سینٹری پائپ، موزوں کون سے؟

درج ذیل عوامل کی بنیاد پر دیواروں کے اندرونی اور بیرونی حصے میں سینٹری پائپ کی تنصیب اور پائپ کا انتخاب آپ کے لیے ایک انتہائی آسان عمل ثابت ہو سکتا ہے۔ پھر بھی یہ ضروری ہے کہ آپ سینٹری کے معیاری نظام کے لیے کسی ماہر پلمبر کی خدمات حاصل کریں۔ آئیے ان عوامل کو تفصیلاً آپ کے سامنے بیان کرتے ہیں۔

 

گھر کی خوبصورتی ایک اہم پہلو

گھر کی دیواروں کے اندرونی اور بیرونی حصے میں نصب سینٹری پائپ خوبصورتی کے حوالے سے مختلف خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ ان کی دلکشی پائپوں کی تنصیب پر منحصر ہے۔ پوشیدہ نکاسیِ آب کا نظام باتھ روم کا صاف ستھرا منظر پیش کرتا ہے۔ باتھ روم میں کچھ پائپوں کی بیرونی تنصیب آپ کے باتھ روم کو خوبصورت بنانے میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے بشرطیکہ یہ عمل درست طریقے سے سرانجام دیا گیا ہو۔

اس کے برعکس گھر کی عمارت کے بیرونی حصے پر نصب سینٹری پائپ تب ہی اچھے لگتے ہیں جب یہ حجم اور تعداد میں کم ہوں۔ دیواروں کے بیرونی حصے میں نصب بڑے سائز کے سینٹری پائپ باتھ روم کا ڈراؤنا منظر پیش کر رہے ہوتے ہیں۔

دیوار کے بیرونی حصے ہر نصب پائپ غیرمحفوظ، مگر کیسے؟

دیواروں کے اندرونی حصے میں نصب پائپ اس حوالے سے محفوظ تصور کیے جاتے ہیں کیونکہ ان کو تب تک کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا جب تک دیوار کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

اس کے برعکس دیواروں کے بیرونی حصے پر نصب سینٹری پائپ پر کسی قسم کے دباؤ کی صورت میں ٹوٹ پھوٹ یا خرابی کا شکار ہو سکتے ہیں جس سے پائپ اکثر لیک ہو جاتے ہیں۔ گھر کی عمارت کے بیرونی حصے پر نصب سینٹری پائپ موسم کی شدت کی وجہ سے بھی خراب ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی کوئی بیرونی حفاظتی شیلڈ میسر نہیں ہوتی۔

بیرونی حصے پر نصب پائپ کی مرمت ایک آسان عمل

اگر آپ دفتر سے کام کے بعد گھر واپس آئیں اور دیکھیں کہ آپ کے باتھ روم کا فرش پانی سے بھرا ہوا ہے تو آپ یقینی طور پر پریشان ہوں گے کہ ایسا کیوں۔

باتھ روم کی دیوار کے بیرونی حصے پر نصب سینٹری پائپ آپ کو خرابی کی کھوج لگانے اور اس کی مرمت آسان بنا دیتے ہیں۔ آپ باآسانی معاملے کی تہہ تک پہنچ جاتے ہیں جبکہ دیوار کے اندر نصب پائپ کی صورت میں خرابی کی نشاندہی ایک مشکل عمل ہے۔ یقینی طور پر اس مقصد کے لئے ایک ماہر پلمبر کو دیوار کا مطلوبہ حصہ توڑ کر مرمت کا کام سرانجام دینا پڑتا ہے۔

صفائی کا عمل کیسے ممکن بنایا جائے؟

دیوار کے اندرونی حصے میں نصب سینٹری پائپ ہر قسم کے گرد وغبار سے محفوظ رہتے ہیں۔

بیرونی حصے پر نصب سینٹری پائپ جلد ہی گَرد آلود ہو جاتے ہیں اور ان کی صفائی کا عمل قدرے آسان تصور کیا جاتا ہے۔

جبکہ دوسری جانب دیوار کے اندرونی حصے میں نصب سینٹری پائپ کی صفائی مشکل ہی نہیں بلکہ ایک ناممکن عمل ہے۔

سینٹری پائپ کی تنصیب میں موزوں جگہ کا انتخاب، مگر کیسے؟

سینٹری پائپ کی تنصیب میں موزوں جگہ کا انتخاب اس بات پر منحصر ہے کہ آپ گھر کے کس حصے میں نکاسیِ آب کے لئے سینٹری پائپ بچھانا چاہ رہے ہیں۔ دیوار کے بیرونی حصے پر نصب پائپ باتھ روم یا کچن کے سِنک کے نیچے استعمال کے لئے موزوں سمجھے جاتے ہیں۔ باقی تمام حصوں میں دیوار کے اندرونی حصوں میں نصب پائپوں کا نظام موزوں ہے۔

نکاسیِ آب کے نظام کا انتخاب کرتے وقت یہ دیکھنا نہایت ضروری ہے کہ گھر کے کس حصے میں پانی کا استعمال زیادہ ہوتا ہے تاکہ وہاں پر دیوار کے بیرونی حصے پر پائپ نصب کئے جا سکیں اور ہنگامی لیکج کی صورت میں فوری مرمت ممکن بنائی جا سکے۔

مرمت کے اخراجات

دیوار کے بیرونی حصے میں نصب نکاسیِ آب کا نظام مرمت کے اخراجات میں بھی کمی کا باعث بنتا ہے۔

اسکے برعکس دیوار کے اندرونی حصے میں نصب سینٹری پائپ کی مرمت کا کام ایک خاصا مشکل عمل ہے۔ اس مقصد کے لئے پلمبر کو دیوار توڑ کر پائپ کی مرمت کرنی پڑتی ہے اسی لئے اس کی مرمت پر آنے والے اخراجات بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

آج کے بلاگ میں ہم نے آپ کو دو طرح کے نکاسی آب کے نظام کے بارے میں تفصیلی اور مفید معلومات فراہم کیں جو یقینی طور پر آپ کو گھر کی تعمیر کے دوران مفید ثابت ہوں گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago