Categories: Housing Schemes

ہاؤسنگ سیکٹر کو ترقی دینے کے لئے جامع پالیسی نافذ کی جارہی ہے: پنجاب وزیر ہا و سنگ

لاہور:    وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی اور بحالی کے لئے متعلقہ قواعد و ضوابط کو آسان بنانے کے لئے جامع پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاؤسنگ سیکٹر سے متعلق قواعد و ضوابط کا جائزہ لینے اور این او سی کے اجراء کے عمل کو آسان بنانے کے لئے سفارشات تیار کرنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

میاں محمود الرشید نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جارہی ہے۔

وزیر نے مزید کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی کے لئے  پیچیدہ قواعد و ضوابط کو آسان بنایا گیا ہے اور نجی شعبے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہاؤسنگ سیکٹر کو ترقی دینے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلڈرزاور ڈویلپرز کو این او سی جاری کرنے کے لئے  .. متعلقہ محکموں کے ساتھ باہمی مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ اس کا اجرا کم سے کم مدت میں ممکن ہوسکے۔

 ٹیکس نظام اور این او سی کے اجراء کے لئے سفارشات مرتب کرنے کے لئے اجلاس میں دو ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔

مزید برآں ، بلڈرز اور ڈویلپرز کے نمائندوں کی طرف سے دیئے گئے متعلقہ قواعد کو آسان بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر بھی تفصیل سے غور کیا جارہا ہے۔

بورڈ آف ریوینیو ، محکمہ قانون ، محکمہ خزانہ ، پنجاب ریوینیو اتھارٹی ، ایل ڈی اے ، لوکل گورنمنٹ ، ہاؤسنگ ٹاسک فورس اور بلڈرز اور ڈویلپرز کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago