کمشنر کراچی کی جانب سے شہرِ قائد میں پلاسٹک بیگز پر آئندہ دو ماہ کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پلاسٹک بیگز بنانے، فروخت کرنے، خریدنے اور استعمال کرنے پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کی گئی ہے جس کے تحت آئندہ دو ماہ کے لیے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ پلاسٹک بیگز کا بے جا استعمال ماحول اور سیوریج سسٹم کے لیے اتہائی نقصادن دہ ہے۔ جس کے باعث ہر قسم کے پولی تھین اور پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
مزید یہ کہ، پلاسٹک بیگز کے باعث نالے اور سیوریج لائنیں بند ہو جاتی ہیں۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت پلاسٹک بیگز پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد رہے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔