Everyday News

سرگودھا: کمشنر نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے آڈٹ اور سروے کا حکم دے دیا

سرگودھا: سرگودھا ڈویژن کے کمشنر محمد اجمل بھٹی نے انتظامیہ کو ڈویژن کے چاروں اضلاع میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کا مکمل آڈٹ اور سروے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق یہ اقدام علاقے میں سرکاری اراضی کے غلط استعمال کے خدشات کے جواب میں کیا گیا ہے۔ حالیہ جائزہ اجلاس میں کمشنر بھٹی نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری تالابوں، آبی ذخائر اور راہداریوں پر تجاوزات بنانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

 

علاوہ ازیں انہوں نے سرکاری زمین پر غیر قانونی کاشت کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اور مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی پیروی کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرز نے سرکاری زرعی اور رہائشی علاقوں کو تجارتی صنعت اور دیگر فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں بریفنگ دی۔

 

انہوں نے اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری اراضی پر واقع پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز، ہوٹلوں، دکانوں، پلازوں اور مارکیٹوں کی نیلامی، لیز اور ریونیو کی وصولی کی تفصیلات بھی فراہم کیں۔

نیز کمشنر بھٹی نے واجبات کی وصولی اور سرکاری املاک کی نیلامی میں شفافیت اور جوابدہی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ خلاف ورزیوں کے خلاف فوری کارروائی کرے اور تمام متعلقہ ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

سرگودھا ڈویژن میں پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے آڈٹ اور سروے سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ سرکاری اراضی پر تجاوزات کی حد تک قیمتی بصیرت فراہم کریں گے۔ اور حکام کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago