راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے ڈویژن کے 6 اضلاع میں لینڈ ریونیو ڈیٹا کی کمپیوٹرائزیشن مکمل کرنے کے لیے 31 دسمبر کو بطور آخری تاریخ مقرر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی نے لینڈ ریکارڈ کی خراب ڈیجیٹائزیشن سے آگاہی پر اس کام کو مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اب تک 84 فیصد موضع (گاؤں) کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے۔
کمشنر ثاقب منان کی جانب سے یہ ہدایت بھی جاری کی گئیں کہ گرداوری (فصل کے معائنہ کا ریکارڈ) ڈیجیٹائزیشن کے عمل کی جلد از جلد تکمیل کو بھی یقینی بنایا جائے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعدد موضعوں میں نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی کمپیوٹرائزیشن ناکافی ہونے کی وجہ سے ڈیجیٹلائزیشن انتہائی سست ہے۔
یہ بھی کہا گیا کہ حکومت اراضی کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنا چاہتی ہے تاکہ اراضی کے مسائل سے دوچار لوگوں کا دفاتر کے چکر لگانے جیسی تکالیف کا ازالہ کیا جا سکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…