کمشنر لاہور امیر جان نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے دورے کے موقع پر حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر شہریوں کی سہولت کے لیے شہر میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کیے جائیں۔
ایل ڈی اے حکام کے مطابق کمشنر لاہور کے دورے کے موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان نے ان کا استقبال کیا اور انہیں ایل ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات شہر میں ٹریفک کے انتشار اور دیگر مسائل کی جڑ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بِلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے منظور شدہ نقشوں اور قوانین پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ کمشنر لاہور نے ایل ڈی اے آفس میں ون ونڈو سیل کا بھی دورہ کیا جہاں ڈی جی ایل ڈی اے نے انہیں بتایا کہ ون ونڈو سیل کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات دیے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…