لاہور: لاہور ڈویژن کے کمشنر محمد علی رندھاوا نے حالیہ ٹویٹ میں شہر میں جاری اور مجوزہ منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق بریفنگ کا مقصد شہریوں کو اپنے شہر میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرنا تھا۔ بریفنگ کے دوران کمشنر نے خالد چوک انڈر پاس، گھوڑا چوک فلائی اوور اور بیدیاں روڈ انڈر پاس کے ٹریفک مینجمنٹ پلان پر روشنی ڈالی۔ نیز شاہدرہ ،اکبر چوک فلائی اوور، اور سمن آباد انڈر پاس پر جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔
اس کے علاوہ یہ کہ ان پراجیکٹس کو ٹریفک پولیس کے تعاون سے عمل میں لایا جا رہا ہے، تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اور ان علاقوں میں ہجوم کم کیا جا سکے۔ مزید یہ کہ ٹویٹ کے جواب میں لاہور کے شہریوں نے شفافیت اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے متعلق آگاہی کو سراہا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…