لاہور: کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے انجینئرنگ ونگ کو فیروز پور روڈ پر لاہور فلائی اوور کی تعمیر اپریل کے وسط تک مکمل کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے تعمیراتی جگہ کا دورہ کیا تاکہ تعمیرات کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل کو حل کیا جا سکے جو شہریوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہے تھے۔ کمشنر نے لاہور فلائی اوور کی توسیع کی اہمیت اور شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی سے متعلق اس کے مثبت اثرات پر زور دیا۔
نیز انہوں نے ریلوے حکام سے ضروری کاموں سے متعلق منظوری دینے اور لیسکو کو فلائی اوور کے ٹھیکیدار کے طے کردہ شیڈول کے مطابق بڑے کھمبے ہٹانے کی ہدایات دیں۔
کمشنر نے فلائی اوور کی توسیع کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے 24 گھنٹے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…