کاغان: ہزارہ ڈویژن کے کمشنر عامر سلطان ترین نے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے اجلاس کی قیادت کی۔ جس میں سیاحوں کی مشکلات کے حل اور خطے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران مختلف محکموں کے کے ڈی اے افسران نے وادی کاغان میں سیاحتی سیزن کے آغاز پر کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ لی۔ اجلاس کے دوران سیاحت کے فروغ، سیاحتی سہولیات اور دیگر متعلقہ امور سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ نیز اجلاس میں کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل طارق خان کے علاوہ مانسہرہ کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) بلال شاہد راؤ، بالاکوٹ اسسٹنٹ کمشنر سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
بعد ازاں میڈیا سئ بات کرتے ہوئے کمشنر نے بتایا کہ ناران کاغان روڈ پر بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ناران میں ہوٹل کی تعمیر کے مثبت اثرات پر بھی روشنی ڈالی، جس سے سیاحوں کے لیے رہائش کی سہولیات میں بہتری آئی ہے۔ تاہم، کمشنر عامر سلطان ترین نے ماحول دوست ڈھانچے کی ضرورت پر زور دیا۔کیونکہ کنکریٹ کی عمارتیں ماحولیاتی نظام پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔
تعمیرات کی وجہ سے ریور پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کے بارے میں کمشنر نے ماحولیاتی قوانین پر عمل کرنے اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو بھی عمارتیں ضابطوں کی خلاف ورزی کرتی پائی گئیں، انہیں گرا دیا جائے۔ اور مزید تعمیراتی اجازت نامہ نہیں دیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…