اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی تیاری میں شہریوں کی رائے شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس ضمن میں ماسٹر پلان کمیشن کے تحت آٹھ ذیلی کمیٹیوں کا قیام کردیا گیا ہے تاکہ شہری مسائل کا بہتر انداز میں احاطہ کیا جاسکے۔
یہ فیصلہ سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں ماسٹر پلان کمیشن کے اجلاس میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین عامر احمد علی نے کی۔
تفصیلات کے مطابق یہ آٹھ ذیلی کمیٹیاں اربن ری جنریشن، ٹرانسپورٹ، صحت، ماس ٹرانزٹ، تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلی پر شہریوں سے رائے لے کر سفارشات مرتب کرے گی۔
علاوہ ازیں، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سی ڈی اے کی ویب سائٹ پر سیٹیزن پورٹل کا لنک دیا جائے گا جہاں شہری براہِ راست اپنی رائے دیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔