Commercial Markets

کمرشل عمارت کی چھت گِرنے سے قبل انتباہی آثار اور علامات

کسی بھی شہر میں تعمیر شدہ کمرشل مقامات عوامی اور تجارتی سرگرمیوں کی آماجگاہ ہوتے ہیں۔ انفرادی اور ذاتی مصروفیات سے لے کر کاروباری سرگرمیوں سے جُڑی ضروریات اور مختلف امور کی انجام دہی کے پیشِ نظر کمرشل مقامات کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

فائیو سٹار اور تھری سٹار ہوٹل ہوں یا ایئر پورٹس اور ریلوے اسٹشینز جیسے کمرشل مقامات، جہاں لوگ ناقابلِ یقین حد تک پُر اعتماد اور وقار سے بھرپور اپنی مصروفیات اور معمولات جاری رکھتے ہوئے کسی بھی نا خوشگوار صورتحال سے نا واقف، یہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ کس لمحے خوبصورت اور دلکش نظر آنے والے در ودیوار یا چھت ان پر آن گرے اور قیمتی انسانی جانوں، مہنگے انٹیریئر اور دیدہ زیب فانوس کے ساتھ کمپنی کی ساکھ بھی گِرا دے۔

 ایسے ناقابلِ تلافی نقصانات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ کمزور چھت کی انتباہی علامات کو پہچان کر اور ان کے فوری تدارک کے باعث آپ اپنے کاروبار سے منسلک اثاثوں کی حفاظت کر سکیں اور ممکنہ طور پر مہلک صورتحال سے بچ سکیں۔

 

 

جُھکی ہوئی چھت

کسی بھی کمرشل عمارت کی چھت کا بیرونی یا اندرونی حصہ اگر جُھکنے لگے تو یہ خطرناک علامات ہیں جن کے تحت آپ کو فوراَ حفاظتی اقدامات کی طرف بڑھنا چاہیئے۔

یہ ساختی خرابی کے الارمنگ حالات ہیں۔ اس سے پہلے کہ چھت مکمل گِر جائے اس کا مکمل معائنہ اور درست کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

ٹپکتی ہوئی چھت

اگر آپ کی کمرشل عمارت کی چھت ٹپک رہی ہے یا چھت پر پانی کے آثار ہیں تو یہ اچھی علامات نہیں، ٹپکتی چھت اس بات کا ثبوت ہے کہ پانی آپ کی چھت کے ڈھانچے کے اندرونی حصوں تک پہنچ رہا ہے اور ممکنہ طور پر تباہ کن نقصانات کا سبب بن رہا ہے۔ پانی کا رساؤ نظر آںے پر ساختی نقصان کی حد کا اندازہ لگانا چاہیئے۔

 

 

سیلنگ ٹائلوں کا بے ترتیب ہو جانا

اگر آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کی چھت کی ٹائلیں سیدھ سے باہر ہیں یا ترتیب غلط نظر آنے لگی ہے، تو اس کی وجہ معلوم کرنے اور اسے تیزی سے درست کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

دروازے اور کھڑکیاں بند کرنے اور کھولنے میں مشکلات

چھت کی ٹائلوں کی خرابی کی طرح، اگر کمرشل عمارت کے دروازے اور کھڑکیاں کھولنا اور بند کرنا مشکل ہو گیا ہے تو یہ چھت میں ساختی تبدیلی کے امکانات ہیں۔

اگر ایسا ہے تو، یہ شفٹنگ آپ کی چھت کے سپورٹ سسٹم کو بالکل ناکارہ کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

 

 

عمارت کی بیرونی اور اندرونی دیواروں میں دراڑیں

عمارت کی بیرونی یا اندرونی حصے کی دیواروں میں دراڑیں اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ ساختی طور پر کچھ بہت غلط ہے۔ دیگر امکانات کے علاوہ، یہ اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ آپ کی چھت غیر مستحکم ہو گئی ہے اور گرنے کے قریب ہے۔

تباہ کن نقصانات سے بچنے کے لیے متعلقہ اشخاص سے ڈھانچے کا معائنہ کرنے اور چھت کی سالمیت کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ مقام پر فوری دورہ یقینی بنائیں۔ یہ دراڑیں بغیر کسی وجہ کے نہیں ہوتیں اور ان کی فوری تحقیقات ہونی چاہئیں۔

 

 

شدید موسمی صورتحال

موسم سے متعلق بہت سے عوامل آپ کی چھت کی خرابی کا سبب بن سکتے ہیں جو بلاشبہ اس علاقے پر بھی منحصر ہے جہاں کمرشل عمارت تعمیر کی گئی ہے۔

طوفان یا شدید بارشیں

کسی بھی عمارت کی مضبوطی اور پائیداری کا اس کے علاقے یا ایریا سے بھی براہِ راست تعلق ہو سکتا ہے۔ اگر کسی بہت بڑے پراجیکٹ کے تحت شہر سے دور کوئی عمارت تعمیر کی گئی ہے تو یقیناَ اس مقام پر اکیلی تعمیر شدہ عمارت کو موسم کی ہر شدت برداشت کرنا ہوگی جس کا گنجان آباد علاقوں میں قدرے کم پیمانے پر سامنا ہوتا ہے اور ہوا کے شدید دباؤ، ژالہ باری اور تیز بارشوں پر مشتمل شدید موسم بھی چھتوں اور دیواروں کے نقصان کا سبب بنتا ہے۔

 

 

جنگل کی آگ یا برف کا جم جانا

شدید گرم موسم یا دیگر وجوہات کی بنا پر جنگل میں اچانک بھڑک اٹھنے والی آگ پر اگر وقت پر قابو نہ پائے جائے تو یہ بڑے پیمانے پر نقصان کا سبب بنتی ہے جو وہاں تعمیر شدہ کسی بھی کمرشل عمارت کو کھوکھلا کر کے گِرا سکتی ہے۔ یا پھر شدید سرد موسم میں بھاری برف باری کے باعث عمارات کی چھتوں پر جم جانے والی برف بھی ساخت کو کمزور کرتی ہے جس کا فوری سدِ باب ضروری ہوتا ہے۔

 

 

نئے آلات کی تنصیب

چھت پر جدید آلات یا بھاری تکنیکی سامان کی تنصیب اس پر کافی وزن بڑھا سکتی ہے۔ بعض صورتوں میں کمرشل چھت پر پڑنے والا بوجھ اگر حد سے زیادہ تجاوز کر جائے تو چھت اور عمارت کی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔

اپنی چھت پر سامان نصب کرنے کی منصوبہ بندی کرتے وقت چھت کے ڈیڈ لوڈ، لائیو لوڈ اور عارضی بوجھ کی گنجائش کا حساب لگائیں تاکہ آپ کی چھت کُل بوجھ کی گنجائش سے تجاوز نہ کرے۔

 

 

ناقص ڈرین سسٹم

بند ڈرین سسٹم، ناقص نصب شدہ پائپ اور سینٹری فٹنگز جیسے سسٹم بھی دیواروں پر وزن کا باعث بنتے ہیں۔ اور بارش کا رُکا ہوا پانی بھی آپ کی چھت کی ساخت میں ناقابل یقین حد تک وزن بڑھاتا ہے۔

درحقیقت، ایک گیلن پانی کا وزن 8.34 پاؤنڈ ہے (بارش کا 100 گیلن پانی آپ کی چھت پر 834 پاؤنڈ ڈیڈ ویٹ کا اضافہ کر سکتا ہے)۔ جب یہ پانی جمع ہوتا ہے اور برقرار رہتا ہے، تو آپ کی چھت کا بوجھ حد سے زیادہ ہو سکتا ہے اور اس کے گرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

 

 

دراڑوں اور کریکس کی آوازیں

عمارتوں میں دراڑیں پڑنے اور چھوٹے بڑے کریکس کی آوازوں پر عموماَ زیادہ توجہ نہیں دی جاتی اور رد کر دیا جاتا ہے۔ اس قسم کی آوازیں سننے پر اپنے بلڈنگ انجینئرز  سے فوری طور پر ان کی تحقیقات کرائیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ساختی نقائص کی وجہ سے ہو رہا ہو۔

 

 

عمارت کا اپنے مقام سے سِرک جانا

کچھ علامات کے پیشِ نظر یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عمارت اپنے صحیح مقام سے ہل گئی ہے۔

فرش کا نا ہموار ہو جانا

عمارت کا جُھکا ہوا محسوس ہونا

ستونوں اور عمودی تنصیبات کا سِرک جانا

 

 

درج بالا آثار یا نشانیاں نظر آنے پر فوری حفاظتی اقدامات اور متعلقہ افراد کا عملی رد عمل کسی بڑے نقصان سے دو چار ہونے سے بچا سکتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago