گھروں کی تعمیر کے لیے فروری میں 9.3 ارب روپے کے قرض فراہم کیے گئے

کراچی: میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے کمرشل بینکوں نے گذشتہ ماہ فروری میں مجموعی طور پر 9.3 ارب روپے کے قرض فراہم کیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت اب تک مجموعی طور پر 53 ارب روپے قرض کی مد میں فراہم کیے جا چکے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ سال نومبر کے مہینے تک کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے فراہم کردہ قرض کی رقم کا حجم 24.3 ارب روپے تھا جو رواں سال فروری کے آخر میں صرف تین ماہ کے دوران 47.28 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے ٹیئر ون کے ہاؤسنگ قرضوں پر شرح سود میں کمی کا بھی اعلان کردیا جس کے مطابق 1 سے 5 سال کے قرضوں پر شرح سود 3 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد، 6 سے 10 سال تک کے قرضوں پر شرح سود 5 فیصد سے کم کر کے 4 فیصد، 11 سے 15 سال کے نیفڈا کے ہاؤسنگ لونز 5 فیصد شرح سود پر ملیں گے جبکہ 15 سے 20 سال کے ہاؤسنگ لونز پر شرح سود کائبور پلس 2.5 فیصد ہو گی۔

مرکزی بینک کے مطابق یہ اقدام نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹس میں اضافے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق میرا گھر میرا پاکستان اسکیم کے تحت اب تک بینکوں کو 276 ارب کی درخواستیں مل چکی ہیں اور بینک اب تک 117 ارب روپے کے قرضے جاری کرچکے ہیں۔

میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت رواں ماہ کمرشل بینکوں نے 7.4 ارب روپے قرض کی منظوری دی ہے۔

کمرشل بینکوں نے درخواست گزاروں سے آن لائن نظام کے ذریعے 18 ارب روپے کی درخواستیں وصول کیں۔

حکام کے مطابق صرف دو روز میں 30,000 سے زائد افراد نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور بینکوں کی ون ونڈو سہولت کے ذریعے قرضوں کے لیے درخواستیں دیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک، حکومت، این اے پی ایچ ڈی اے اور بینکوں کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں قرضوں کے لیے درخواستیں دینے والوں کی تعداد اور ان کی منظوریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمرشل بینک ہفتہ وار 4.5 ارب روپے کی منظوری اور تقریباً 2.3 ارب روپے قرض کی مد میں تقسیم کر رہے ہیں۔

میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے نتیجے میں سستے مکانات کے قرضوں کے لیے درخواستیں 357  ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں جن میں سے 157  ارب روپے کی درخواستوں کی منظوری دی جا چکی ہے اور اب تک 56  ارب روپے کے قرضے تقسیم ہو چکے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top