Everyday News

میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت فیصل آباد کے لیے کمرشل بینکوں کی 7.4 ارب روپے قرض کی منظوری

کراچی: میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت فیصل آباد کے لیے کمرشل بینکوں کی 7.4 ارب روپے قرض کی منظوری دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے فیصل آباد میں منعقد ہونے والے میرا پاکستان میرا گھر میلے میں عوامی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کمرشل بینکوں نے درخواست گزاروں سے آن لائن نظام کے ذریعے 18 ارب روپے کی درخواستیں وصول کیں۔

حکام کے مطابق دو روزہ میلے میں 30,000 سے زائد افراد نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور بینکوں کی ون ونڈو سہولت کے ذریعے قرضوں کے لیے درخواستیں دینے کے لیے شرکت کی۔

اس موقع پر کمرشل بینکوں نے تقریباً 7.4 ارب روپے کے قرضوں کی مشروط منظوری دی۔ میرا پاکستان میرا گھر کے میلے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک، حکومت، این اے پی ایچ ڈی اے اور بینکوں کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں قرضوں کے لیے درخواستیں دینے والوں کی تعداد اور ان کی منظوریوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمرشل بینک ہفتہ وار 4.5 ارب روپے کی منظوری اور تقریباً 2.3 ارب روپے قرض کی مد میں تقسیم کر رہے ہیں۔

میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے نتیجے میں سستے مکانات کے قرضوں کے لیے درخواستیں 357  ارب روپے تک پہنچ چکی ہیں جن میں سے 157  ارب روپے کی درخواستوں کی منظوری دی جا چکی ہے اور اب تک 56  ارب روپے کے قرضے تقسیم ہو چکے ہیں۔

میلے میں 25  بینکوں اور 28 تعمیراتی کمپنیوں اور ڈویلپروں نے اسٹال لگائے تھے جبکہ درخواستیں وصول کرنے ای سی آئی بی کلیئرنس کے بعد درخواستوں کی پروسیسنگ قسط کی رقم کا حساب لگانے اور درخواست گذاروں کو مشروط منظوری کے کاغذات دینے کے انتظامات کیے تھے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago