رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے 180 ارب روپے کے آسان قرضوں کی منظوری

کراچی: کمرشل بینکوں نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے 180 ارب روپے کے آسان قرضوں کی منظوری دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

رواں ماہ 11 اپریل 2022ء تک کمرشل بینکوں کو کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے قرضوں کی مد میں مجموعی طور پر 409 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہوئیں جن کا حجم گذشتہ برس صرف 57 ارب روپے تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ان درخواستوں میں سے کمرشل بینکوں نے 180 ارب روپے کی درخواستیں منظور کیں اور 66 ارب روپے کے قرضے منظور شدہ درخواست گزاروں میں تقسیم کیے۔ اس طرح ایک سال قبل اپریل 2021ء کی نسبت قرضوں کی منظوری کی شرح 11 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے کے لیے مجموعی قرضوں کے حوالے سے بھی کمرشل بینکوں کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا۔ گذشتہ برس کے 204 ارب روپے کی نسبت 31 مارچ 2022ء تک بینکوں کے ہاؤسنگ اور تعمیراتی قرضوں کا حجم تقریباً دگنا یعنی 404 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکو ں نے ہاؤسنگ اور تعمیراتی قرضے بڑھانے کے حوالے سے 2022ء کی پہلی سہ ماہی کا 405 ارب روپے کا ہدف تقریباً 100 فیصد حاصل کرلیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے حکومتِ پاکستان کے تعاون سے ہاؤسنگ اور تعمیرات کے شعبے کے لیے قرضے بڑھانے، ملک میں کم لاگت گھروں کی تعداد میں مناسب اضافے اور تعمیراتی شعبے کی سرگرمیوں کو تقویت بخشنے کی خاطر جولائی 2020ء سے لے کر اب تک متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top