نجی ہاؤسنگ سکیمز منصوبوں کی منظوری کیلئے ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں۔ آر ڈی اے

راولپنڈی: کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت ایک حالیہ میٹنگ میں، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی  (RDA)، ریجنل پولیس آفیسر (RPO) اور RDA کے ڈائریکٹر جنرل  (DG)، سیف جپہ نے سیکورٹی اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کی غیر قانونی مارکیٹنگ سے متعلق اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق یہ میٹنگ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کی منظوری اور مارکیٹنگ سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک فعال قدم تھا۔ اور حکام اس بات کو یقینی بنانے کے خواہاں ہیں کہ نجی ہاؤسنگ اسکیمز کے تمام اسپانسرز اپنے منصوبوں کی منظوری کے لیے ضروری ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں۔

مزید یہ کہ راولپنڈی کے کمشنر نے آر پی او اور ڈی جی آر ڈی اے کے ساتھ مل کر ان پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز کے سپانسرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے منصوبوں کی منظوری کے حوالے سے تمام ضابطہ اخلاق کو مکمل کریں۔ لہذا اس اقدام کو خطے میں ہاؤسنگ سکیمز کی قانونی اور محفوظ ترقی کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں، یہ میٹنگ RDA کی سیکیورٹی بڑھانے اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کرنے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ تھی۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیموں کے اسپانسرز، حکام کی جانب سے مقرر کردہ قانونی تقاضوں اور معیارات پر عمل پیرا ہوں۔ آر ڈی اے کی جانب سے ٹویٹر ہینڈل کے ذریعے عوام کو میٹنگ اور اس کے نتائج سے آگاہ کیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top