کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کے روز کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر نظرِثانی کی گئی۔
اُنہوں نے شہر میں صفائی ستھرائی اور کورونا ایس او پیز کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر اُن کے ہمراہ مرتضیٰ وہاب، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد وسیم، سیکریٹری فنانس حسن نقوی اور کراچی پراجیکٹ ڈائریکٹر خالد مسرور تھے۔
اُنہوں نے وائی جنکشن تا گُلبائی سڑک کی تعمیر کا بھی جائزہ لیا جس پر ایک ارب کی لاگت آئے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہاں نہ صرف سڑک کی تعمیر ہورہی ہے بلکہ سڑک کی کشادگی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے سائٹ ایریا کا بھی جائزہ لیا جہاں 17 سڑکوں کی تعمیر کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
بعد ازاں وزیرِ اعلیٰ بنارس اور معمار کے علاقے بھی گئے جہاں کورونا ایس او پیز اور دیگر تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…