سندھ حکومت نے دو خصوصی اقتصادی زونز بنانے کی منظوری دے دی

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر میں دو اسپیشل اکنامک زونز کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور کراچی کے قریب دھابیجی میں خصوصی اقتصادی زون کے لیے زمین کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔
وہ خصوصی اقتصادی زون اتھارٹی یعنی سیزا کے تیسرے بورڈ میٹنگ کی سربراہی کررہے تھے کہ جن میں اُنہوں نے دو مزید اقتصادی زونز بنانے کی منظوری دی۔
ایک اکنامک زون نوری آباد سندھ میں 50 ایکڑ زمین پر قائم کیا جائے گا جو کہ خصوصاً سروسز کے لیے ہوگا جس کے لیے سروسز انڈسٹریز لمیٹڈ نے ٹائرز کی تیاری کے لیے تعاون کیا ہے تاکہ لوکل مارکیٹ کی ضروریات کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی ٹائرز کی برآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس منصوبے سے سالانہ 2.4 ملین ٹائرز بنائے جائیں گے اور اِس منصوبے کی لاگت 250 ملین ڈالر ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کو بتایا گیا کہ نوشہرو فیروز میں ایگرو فوڈ پر مبنی ایک صنعتی پارک بنایا جا رہا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ صوبے میں زراعت اور اُس پر مبنی صنعتی عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کا رقبہ 80 ایکڑ ہوگا۔ اس سے ملک کی تجارتی اور صنعتی ڈیمانڈز پوری ہوں گی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے پاکستان کے نجی سیکٹر میں پہلے خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی بھی منظوری دی۔ بھولاری اکنامک زون، جو کہ ایم نائن موٹروے پر واقع ہے، کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں صنعت کو فروغ دیا جا سکے اور معیشت میں استحکام آئے۔
اس کی لاگت 20 ارب روپے ہے جبکہ یہ 282.5 ایکڑ کے رقبے پر بنایا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ نے خصوصی اقتصادی زون کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بورڈ آف ریونیو کو احکامات جاری کیے کہ 1535 ایکڑ اراضی دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے حوالے کی جائے تاکہ زون کی تعمیر و ترقی پر کام تیز ہوسکے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago