کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیرِ نو کے لیے 1.37 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
اُنہوں نے یہ فیصلہ سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ کی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات میں صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، جان اکرام دهریجو، مرتضیٰ وہاب اور دیگر کاروباری حضرات شریک تھے۔
صنعتکاروں نے وزیرِ اعلیٰ کو سڑکوں کی خستہ حالی کے بارے میں آگاہ کیا اور حال ہی میں ہونے والی بارشوں کی تباہ کاریوں کے بارے میں بتایا۔
اُنہوں نے وزیرِ اعلیٰ کو آگاہ کیا کہ سڑکوں پر خام مال کی آمد و رفت میں خاصی مشکلات کا سامنا ہے اور اِن کی فوری بحالی کی ضرورت ہے۔
چیف منسٹر نے کہا کہ اُن کی حکومت تمام تر سڑکوں کی تعمیر کرے گی اور اس ضمن میں اُنہوں نے 1.37 ارب کی منظوری دی۔
اُنہوں نے پراپرٹی ٹیکس کی کلیکشن کو سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ لمیٹڈ ٹرانسفر کرنے کی بھی منظوری دی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔