وزیراعلیٰ پنجاب نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی پیشرفت کا جائزہ لیا

لاہور:    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت بدھ کے روز  ان کے  دفتر میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی سکریٹری ہاؤسنگ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اگلے دو ہفتوں کے اندر اندرکم آمدنی والے طبقے کو مکانات کی فراہمی کے لئے جلد از جلد ایک قابل عمل منصوبہ پیش کریں۔ انہوں نے فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ سرکاری شعبے کے کاروباری ماڈل اور سماجی رہائش کے لئے مربوط منصوبہ بندی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے ہاؤسنگ پالیسی ترجیحی بنیادوں پر وضع کی جانی چاہئے۔

وزیر اعلی نے انکشاف کیا کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لوگوں کے لئے نجی شعبے کے اشتراک سے مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے مخیر حضرات اور عطیہ دہندگان سے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور جلد از جلد اس منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید ، وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت ، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی ، ہاؤسنگ اینڈ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریوں اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

سینیٹر اورنگزیب سے ملاقات

سینیٹر اورنگ زیب خان نے بدھ کے روز وزیر اعلی عثمان بزدار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور سب کو قومی ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ پاکستان ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ قومی اتحاد کو فروغ دیا جائے۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago